پشاور۔08 جنوری (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام کی زیرصدارت محمدنوازشریف اورمریم نوازکیلئے پشاورمیںایک عظیم الشان جلسہ کے انعقادکے حوالے سے اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میںسٹی پشاوراور ڈسٹرکٹ پشاورکے تمام عہدیداروںنے شرکت کی اورجلسے کوتاریخی جلسہ بنانے کامسمم ارادہ کرلیا۔اجلاس میںفیصلہ کیاگیاکہ پشاورصوبے کادارالحکومت ہے تاہم قائدمحمدنوازشریف اورمریم نوازکیلئے پشاورمیںایک تاریخی جلسے کاانعقادناگزیرہے تاہم اسی ماہ جلسہ منعقدکرانے کامتفقہ طورپرفیصلہ کیاگیا۔اجلاس سے خطاب …
پشاورمیں نوازشریف اورمریم نواز کیلئے جلسہ کا انعقادجلدکیاجائیگا،امیرمقام

مزید خبریں
پشاور۔08 جنوری (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام کی زیرصدارت محمدنوازشریف اورمریم نوازکیلئے پشاورمیںایک عظیم الشان جلسہ کے انعقادکے حوالے سے اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میںسٹی پشاوراور ڈسٹرکٹ پشاورکے تمام عہدیداروںنے شرکت کی اورجلسے کوتاریخی جلسہ بنانے کامسمم ارادہ کرلیا۔اجلاس میںفیصلہ کیاگیاکہ پشاورصوبے کادارالحکومت ہے تاہم قائدمحمدنوازشریف اورمریم نوازکیلئے پشاورمیںایک تاریخی جلسے کاانعقادناگزیرہے تاہم اسی ماہ جلسہ منعقدکرانے کامتفقہ طورپرفیصلہ کیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پشاورمیں قائد محمدنوازشریف اورمریم نوازشریف کیلئے ایک عظیم الشان جلسہ جلدہی منعقدکیاجائیگاجوخیبرپختونخواکی تاریخ میںایک فقیدالمثال جلسہ ہوگا، پشاورسٹی اورڈسٹرکٹ پشاورکے عہدیداران اورکارکن جلسے کے انعقادکیلئے تمام توانائی صرف کریں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ میںنے جلسے کے انعقادکے حوالے سے قائدمحمدنوازشریف سے بات کی ہے اورانہوںنے منظورکرکے حامی بھرلی ہے اورجلسے کے بعدمخالفین کے مزیدہوش اڑجائیںگے،خیبرپختونخواکے عوام محمدنوازشریف اورشہبازشریف کی قیادت کے خواہاںہیںنام نہادتبدیلی والوںسے اکتھاگئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ محمدنوازشریف کاخیبرپختونخواعوام کیساتھ دلی لگاﺅہے اربوںروپے کے منصوبے اسی محبت اوردلی لگاﺅکی عکاس ہے۔







