پشاور ، منشیات سمگلر گرفتار

پشاور کی تھانہ پشتخرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر منشیات سمگلر کو گرفتار کر لیا ۔

پشاور۔ 20 جولائی (اے پی پی):پشاور کی تھانہ پشتخرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر منشیات سمگلر کو گرفتار کر لیا ۔

ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل عمر آفریدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ عمران خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر رنگ روڈ نزد عمر گل روڈ ناکہ بندی کے دوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر منشیات فروش رضوان اللہ کو گرفتار کرلیا،گاڑی سے 12 کلو 260 گرام چرس برآمد کرنے کےساتھ ساتھ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے،گرفتار ملزم کا تعلق منشیات سمگلرز نیٹ ورک سے ہے جو گاڑی کے زریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا ، ملزم نے دوران تفتیش منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں