پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع نوشہرہ ، چارسدہ ،مردان ،صوابی ، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مہمند مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار

مزید خبریں
پشاور۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع نوشہرہ ، چارسدہ ،مردان ،صوابی ، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مہمند مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 7اکتوبر تک جاری رہنے امکان ہے اور موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع نوشہرہ ،مہمند ،صوابی میں بارش وژالہ باری کے باعث چاول اور جوار کی کھڑی فصلوں سمیت موسمی سبزیوں کونقصان پہنچا ہے ۔








