پشاور۔ 02 اپریل (اے پی پی):پشاور میڈیکل کالج اور سنٹرل انسٹیٹیوٹ آف فیملی میڈیسن لاہور کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئےہیں جس کا مقصد قومی اور بین الاقوامی تربیتی ماڈلز سے ہم آہنگ پروگرامز کی تشکیل ہے ۔ترجمان پشاور میڈیکل کالج کے مطابق مفاہمتی یادداشت کے تحت صوبے میں طبی ماہرین کے لیے فیملی میڈیسن اور فیملی ڈینٹسٹری میں پوسٹ گریجویٹ سطح پر تربیتی مواقع فراہم کئے …
پشاور میڈیکل کالج اور سی آئی ایف ایم کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط،مقصد تربیتی ماڈلز سے ہم آہنگ پروگرامز کی تشکیل ہے

مزید خبریں
پشاور۔ 02 اپریل (اے پی پی):پشاور میڈیکل کالج اور سنٹرل انسٹیٹیوٹ آف فیملی میڈیسن لاہور کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئےہیں جس کا مقصد قومی اور بین الاقوامی تربیتی ماڈلز سے ہم آہنگ پروگرامز کی تشکیل ہے ۔ترجمان پشاور میڈیکل کالج کے مطابق مفاہمتی یادداشت کے تحت صوبے میں طبی ماہرین کے لیے فیملی میڈیسن اور فیملی ڈینٹسٹری میں پوسٹ گریجویٹ سطح پر تربیتی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔اس اشتراک کا مقصد قومی اور بین الاقوامی تربیتی ماڈلز سے ہم آہنگ پروگرامز کی تشکیل ہے جو طبی ماہرین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جدید رجحانات کے مطابق نکھاریں گے۔ معاہدے کے تحت پشاور میڈیکل کالج اور پشاور ڈینٹل کالج کے فارغ التحصیل طلبہ، فیکلٹی ممبران اور ماہرین کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان سے منظور شدہ مختلف پروگرامز تک رسائی حاصل ہوگی۔ان پروگرامز میں ایم سی پی ایس (فیملی میڈیسن)، ایف سی پی ایس ، فیملی ڈینٹسٹری کورسز، ریزیڈنسی کی تیاری پروگرامز ،بنیادی صحت اور کلینیکل ٹریننگ کے ماڈیولز شامل ہیں۔ مزید برآں، یہ شراکت کینیڈا، امریکا، یورپ اور خلیجی ممالک میں پیشہ ورانہ مواقع کے حصول کے لیے بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگی کی تیاری میں بھی معاون ثابت ہوگی۔یہ اقدام صوبے میں بنیادی صحت کی سہولیات کے فروغ، افرادی قوت کی استعداد بڑھانے اور طبی تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔








