پشاور میں سنگین جرائم میں مطلوب 4 اشتہاری مجرمان گرفتار

پشاورمیں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے اورجرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

پشاور۔ 26 ستمبر (اے پی پی):پشاور میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اورجرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان سٹی پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ بیرپولیس نےآرآر ایف، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس اوردیگر بھاری پولیس نفری کے ہمراہ کگہ ولہ کےعلاقہ میں ملیان اورگجران گروپس کےخلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران بڈھ بیرپولیس کو قتل، اقدام قتل سمیت دیگرسنگین مقدمات میں مطلوب 4 مجرمان اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا گیا، گرفتاراشتہاری مجرمان میں ظہوراقدام قتل ، تحریب کاری اوردیگرسنگین دفعات کے4 مقدمات میں مطلوب ہے، اسی طرح حسین اللہ ، صداقت اورروح اللہ بھی اقدام قتل اوردیگرسنگین دفعات کے درج مقدمات میں مطلوب ہیں ۔ گرفتاراشتہاری مجرمان کے قبضے سے کلاشنکوف، بندوق اورکارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں جبکہ گرفتاراشتہاری مجرمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔