پشاور میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی تیز بارشوں اور فلش فلڈ سے گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث اب تک 12 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے خیبر پختونخواکے تر جمان کے مطابق مجموعی طور پر جاں بحق افراد میں 5 مرد، 5 بچے اور 2 خواتین جبکہ زخمیوں میں 10 مرد، 4 …
پشاور میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی تیز بارشوں سے اب تک 12 افراد جاں بحق 18 افراد زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

مزید خبریں
پشاور۔ 21 جولائی (اے پی پی):پشاور میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی تیز بارشوں اور فلش فلڈ سے گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث اب تک 12 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے خیبر پختونخواکے تر جمان کے مطابق مجموعی طور پر جاں بحق افراد میں 5 مرد، 5 بچے اور 2 خواتین جبکہ زخمیوں میں 10 مرد، 4 خواتین اور 4 بچے شامل ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 18 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 15 گھروں کو جزوی جبکہ 3 گھر مکمل منہدم ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تور غر اور کرم اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق صوبہ کے تمام دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہائو معمول کے مطابق ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان۔ پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لئے مراسلہ جاری کیا ہوا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سےاپیل کی ہے کے بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔







