پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر20.08 فیصدکی نموریکارڈ

production of air conditioners
production of air conditioners

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر20.08 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو224.99 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.08 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو187.36 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،

دسمبر2022 میں پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات کاحجم 31.92 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 35.65 ملین ڈالراورگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 36.51 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2022 میں پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات کاحجم 440.45 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔