اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) جون 2018ءکے دوران پلاسٹک میٹریلز کی ملکی برآمدات میں 15.06 فیصد کی کمی واقع ہو ئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2018ءکے دوران پلاسٹک میٹریلز کی قومی برآمدات کا حجم 16.8 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ جون 2017ءکے دوران برآمدات سے 19.8 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جون …
پلاسٹک میٹریلز کی برآمدات میں جون کے دوران 15.06 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) جون 2018ءکے دوران پلاسٹک میٹریلز کی ملکی برآمدات میں 15.06 فیصد کی کمی واقع ہو ئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2018ءکے دوران پلاسٹک میٹریلز کی قومی برآمدات کا حجم 16.8 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ جون 2017ءکے دوران برآمدات سے 19.8 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جون 2017ءکے مقابلہ میں جون 2018ءکے دوران پلاسٹک میٹریلز کی قومی برآمدات میں 3 ملین ڈالر یعنی 15 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








