اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) پلاننگ کمیشن پاکستان نے یو این ڈی پی کے تعاون سے تعلیم، صحت، خوراک و غذائیت، صنفی مساوات، آب نوشی، حفظان، صحت و صفائی، غربت، مزدوری و زرائع روزگار کے حوالے سے تحقیق کے لئے میسر معلومات کی فراہمی اور اس کے جامع حل میں پیش آنے والے مسائل کے حل اور جامح تجاویز پر مبنی اور پائیدار ترقیاتی اہداف کی نئی …
پلاننگ کمیشن پاکستان نے یو این ڈی پی کے تعاون سے پائیدار ترقیاتی اہداف کی نئی ویب سائٹ کا اجراء کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) پلاننگ کمیشن پاکستان نے یو این ڈی پی کے تعاون سے تعلیم، صحت، خوراک و غذائیت، صنفی مساوات، آب نوشی، حفظان، صحت و صفائی، غربت، مزدوری و زرائع روزگار کے حوالے سے تحقیق کے لئے میسر معلومات کی فراہمی اور اس کے جامع حل میں پیش آنے والے مسائل کے حل اور جامح تجاویز پر مبنی اور پائیدار ترقیاتی اہداف کی نئی ویب سائٹ کا اجراء کر دیا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈاکٹر شمشاد اختر نے با ضابطہ طور پر ویب سائٹ اور ڈیٹا رپورٹنگ گیپس کا افتتاح کیا۔ تقریب کا انعقاد وزارت منصونہ بندی کے آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ کمیشن شعیب احمد صدیقی، پاکستان میں یو این ڈی پی کے سینئر نمائندے جناب Ignacio Artaza، چیف اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس ڈی جیز ظفر الحسن، اقتصادی پالیسی کے مشیر علی کمال نے بھی ۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا. وزارت کے افسران، مختلف سرکاری محکموں، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تھنک ٹینکس نے بھی تقریب میں شرکت کی.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر نے وزارت کی مرکزی ٹیم کو مبارکباد دی، اور اس سلسلے میں متعلقہ افسران اور وزارت میں قائم ایس ڈی جی سپورٹ یونٹ کی شبانہ روز کاوشوں اور عام الناس کی بے داری و صوبوں کے درمیان تعاون کار بڑھانے کے لئے ان کے کردار کو سراہا۔








