اسلام آباد ۔ 29مارچ (اے پی پی) پمز ہسپتال میں گزشتہ 28دنوں میںکرونا وائرس کی تشخیص کے باعث 20 مرد اور 6 خواتین مریضوں کو داخل کیا گیاجبکہ 18 مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا،اتوار کو پمز ہسپتال سے کرونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ مین بتایاگیاہے کہ گزشتہ 28 دنوں میں 17ہزار 9سو52 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ان مریضوں میں 12ہزار 7سو …
پمز ہسپتال میں گزشتہ 28دنوں میںکرونا وائرس کی تشخیص کے باعث 20 مرد اور 6 خواتین مریض داخل, 18 مریض ڈسچارج

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29مارچ (اے پی پی) پمز ہسپتال میں گزشتہ 28دنوں میںکرونا وائرس کی تشخیص کے باعث 20 مرد اور 6 خواتین مریضوں کو داخل کیا گیاجبکہ 18 مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا،اتوار کو پمز ہسپتال سے کرونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ مین بتایاگیاہے کہ گزشتہ 28 دنوں میں 17ہزار 9سو52 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ان مریضوں میں 12ہزار 7سو 83 مرد اور 5ہزار 1 سو 69 خواتین شامل ہیں ۔کرونا وائرس کی تشخیص کے باعث 20 مرد اور 6 خواتین مریضوں کو داخل کیا گیا،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ کرونا وائرس سے متعلق رپورٹس کی بنا پر 18 مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا،ڈسچارج ہونے والے مریضوں میں 13 مرد اور 5 خواتین شامل،ہسپتال میں1مارچ سے 10 مارچ تک 3ہزار 7سو40 مرد اور 2ہزار 49 خواتین کا اندراج کیاگیا،10 مارچ سے 20 مارچ تک 5ہزار 7 سو54 مرد اور 2ہزار 1 سو76 خواتین کا اندراج کیاگیا،20 مارچ سے 28 مارچ تک 3ہزار 2سو 89 مرد اور 9سو 44 خواتین کا اندراج کیاگیا۔ 16 مارچ کو پمز ہسپتال میں سب سے زیادہ 798 مریضوںکا اندراج کیاگیا۔








