برلن ۔ 18 جون (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ایک بار پھر غیر قانونی پناہ گزینوں کے معاملے کا یورپی یونین کی سطح پر حل نکالنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ نقل مکانی ایک بڑا مسلہ ہے، یہ یورپین کے لیے بھی ایک چیلنج ہے اور اس کےلئے یورپین جواب کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کی ہم آہنگی …
پناہ گزینوں کا مسلہ یورپی یونین کی سطح پر حل کیا جائے، جرمن چانسلر

مزید خبریں
برلن ۔ 18 جون (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ایک بار پھر غیر قانونی پناہ گزینوں کے معاملے کا یورپی یونین کی سطح پر حل نکالنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ نقل مکانی ایک بڑا مسلہ ہے، یہ یورپین کے لیے بھی ایک چیلنج ہے اور اس کےلئے یورپین جواب کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کی ہم آہنگی کے لیے میں اسے پیچیدہ موضوعات میں سے ایک سمجھتی ہوں۔ یورپ کےلئے جرمنی فرانس متحرک نامی میرکل کی یہ تقریر برلن کے باہر میسبرگ میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ سربراہی ملاقات سے قبل جاری کی گئی۔








