پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے تربیتی پروگرام شی ونز کے نئے بیچ کیلئے رجسٹریشن جاری

خواتین کو ڈیجیٹل سکلز سے آراستہ کرنے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے تربیتی پروگرام شی ونز(SheWins)کے نئے بیچ کیلئے رجسٹریشن جاری ہے۔ خواتین امیدوار نئے متعارف کردہ سپیشلائزڈ کورس AI سکلز فار آن لائن ارننگ میں داخلے کیلئے اپلائی کر سکتی ہیں۔

لاہور۔18جون (اے پی پی):خواتین کو ڈیجیٹل سکلز سے آراستہ کرنے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے تربیتی پروگرام شی ونز(SheWins)کے نئے بیچ کیلئے رجسٹریشن جاری ہے۔ خواتین امیدوار نئے متعارف کردہ سپیشلائزڈ کورس AI سکلز فار آن لائن ارننگ میں داخلے کیلئے اپلائی کر سکتی ہیں۔ 6 ہفتوں پر مشتمل آن لائن بوٹ کیمپ کیلئے 15 ہزار روپے رعایتی فیس مقرر کی گئی ہے۔ اس کورس میں خواتین کو جنریٹو AI، سمارٹ پرامپٹ انجینئرنگ، ایجنٹک AI کے بنیادی اصول، فری لانسنگ و سوشل میڈیا میں AI کا استعمال اور مختلف AI ٹولز کے ذریعے آن لائن آمدن کے عملی طریقے سکھانا شامل ہے۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ شی ونزپروگرام کے ذریعے ہم خواتین کو جدید مہارتوں سے آراستہ کر رہے ہیں تاکہ وہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ساتھ ان صلاحیتوں کو استعمال کر کے ڈیجیٹل میدان آگے بڑھ سکیں اور دنیا میں مثبت تبدیلی لا سکیں۔ خواتین امیدوار شی ونزویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتی ہیں۔

مزید خبریں