لاہور۔8مارچ(اے پی پی )پنجاب آب پاک اتھارٹی اورلاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز(ٹرسٹ) کے در میان لاہور کے54فلٹر یشن پلانٹس کو رمضان المبارک سے قبل فعال کر نے کے ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب آب پاک اتھارٹی اورلاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز(ٹرسٹ) کے در میان لاہور کے54فلٹر یشن پلانٹس کو رمضان المبارک سے قبل فعال کر نے کے ایم او یو پر دستخط کیے گئے …
پنجاب آب پاک اتھارٹی اورلاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزکے در میان54فلٹر یشن پلانٹس کو رمضان المبارک سے قبل فعال کر نے کے ایم او یو پر دستخط ، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا پر یس کانفر نس سے خطاب
لاہور۔8مارچ(اے پی پی )پنجاب آب پاک اتھارٹی اورلاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز(ٹرسٹ) کے در میان لاہور کے54فلٹر یشن پلانٹس کو رمضان المبارک سے قبل فعال کر نے کے ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب آب پاک اتھارٹی اورلاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز(ٹرسٹ) کے در میان لاہور کے54فلٹر یشن پلانٹس کو رمضان المبارک سے قبل فعال کر نے کے ایم او یو پر دستخط کیے گئے ،ایم او یو کے حوالے سے تقر یب گور نر ہائوس لاہور میں اتوا ر کے روز منعقد کی گئی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ،چیئر مین پنجاب آب پاک اتھارٹی جنر ل احمد نواز سلیم میلہ ،چیف ایگز یکٹو پنجاب آب پاک اتھارٹی وایم ڈی واسا سید زاہد عزیز،کمشنر لاہور سیف انجم اور رلاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے ٹرسٹی میاں احسن،میاں طلعت حسین ،انورغنی اور میاں احمد سمیت دیگر شر یک ہوئے جبکہ کمشنر سیف انجم اور لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے ٹرسٹی میاں احسن نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس موقع پرپیٹرن انچیف پنجاب آب پاک اتھارٹی و گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پر یس کانفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ اتھارٹی کی منظوری کے بغیر کوئی بھی ادارہ یا این جی او فلٹر یشن پلانٹس نہیں لگاسکتی ،غیر معیاری پینے کا پانی فروخت کر نیوالوں کوآب پاک اتھارٹی جر مانے اور2سال کی سزا بھی دی سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے پاس 9ارب روپے کے سر کاری فنڈز موجود ہیں مگر ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مخیر حضرات کے تعاون سے بھی زیادہ سے زیادہ غیر فعال فلٹر یشن پلانٹس کو فعال کیا جائے جس کے لیے لاہور سے اس کام کا آغاز کیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہم نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے تحت فیصل آبا د اور سر گودھا ڈویثرن میں بھی فلٹر یشن پلانٹس کی بحالی کیلئے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ انشاء اللہ پانچ سالوں کے دوران پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا وعدہ پورا کر یں گے اور اس بات کو سو فیصد یقینی بنایا جارہا ہے کہ لوگوں کو مکمل طور پر انٹر نیشنل معیار کے مطابق پینے کا صاف پانی فراہم کر یں، اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ہم نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے غیرفعال اور فعال فلٹر یشن پلانٹس کی فہر ستیں تیار کر لیںہیں اور ان کی بحالی کیلئے تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔ لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے ٹرسٹی میاں احسن نے پر یس کانفر نس کے دوران بتایا کہ ہمیں یقین ہے کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ساتھ مل کر ہم بہتر اور شفاف انداز میں کام کر سکتے ہیں اور مخیر حضرات کو مکمل اعتماد ہے کہ ان کا پیسہ شفاف طر یقے سے خرچ ہوگا،اس لیے وہ ہمیں سپورٹ کر رہے ہیں اور ہم نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے نیک کام میں حصہ ڈالا ہے۔چیئر مین پنجاب آب پاک اتھارٹی جنر ل احمد نواز سلیم میلہ نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب آب پاک اتھارٹی مثالی کام کر رہی ہے اور ہمارے ہر منصوبے میں مکمل طورپر شفافیات ہے، ہم سالوں کا کام مہینوں میں کر رہے ہیں کیونکہ ہم نے وعدے کے مطابق پنجاب کے عوام کو ہر صورت پینے کا صاف پانی فراہم کر نا ہے۔









