لاہور۔31 مئی (اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دنیا میں کسی بھی معاملے پر عملددرآمد کیلئے عوام پر سختی لازمی ہوتی ہے اگر پاکستانی عوام نے بھی کورونا کے بچاﺅ کے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو حکومت کو بھی یقینی طور پر کوئی سخت حکمت عملی بنانا ہی پڑیگی۔ پاکستان کورونا کے حوالے سے امر یکہ اور اٹلی جیسے حالات کا متحمل …
پنجاب آب پاک اتھارٹی نے600کروڑ کا پی سی ون منظور کر لیا‘ پنجاب بھر میں پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کا وعدہ پورا کر یں گے، گورنرچوہدری محمدسرور

مزید خبریں
لاہور۔31 مئی (اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دنیا میں کسی بھی معاملے پر عملددرآمد کیلئے عوام پر سختی لازمی ہوتی ہے اگر پاکستانی عوام نے بھی کورونا کے بچاﺅ کے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو حکومت کو بھی یقینی طور پر کوئی سخت حکمت عملی بنانا ہی پڑیگی۔ پاکستان کورونا کے حوالے سے امر یکہ اور اٹلی جیسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لیے ہمارے پاس کورونا سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی اقدامات کے سواکوئی آپشن نہیں۔پنجاب آب پاک اتھارٹی نے600کروڑ کا پی سی ون منظور کر لیا پنجاب بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا وعدہ پورا کر یں گے۔الخیرفاﺅنڈیشن کے تعاون سے سرور فاﺅنڈیشن 20فلٹر یشن پلانٹس لگارہی ہے جن میں سے10فلٹر یشن پلانٹس لگ چکے ہیں جبکہ باقی پر کام جارہی ہے ۔ وہ اتوار کے روز وائس چیئر پر سن سرور فاﺅنڈیشن بیگم پروین سرور کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع میں رجانہ اور پیر محل سمیت مختلف علاقوں میںالخیر فاﺅنڈیشن اور سرورفاﺅنڈیشن کے اشتراک سے 5فلٹر یشن پلانٹس لگانے کی تقر یبا ت سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے ایم پی اے سعید احمد سعدی ،چیئر مین فیڈ مک میاں کاشف اشفاق اور حاجی محمد رمضان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو اور تقر یبا ت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نا میر ازندگی کا مشن ہے اور الحمد اللہ آج ہم پنجاب میں سرور فاﺅنڈیشن کے فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے روزانہ 20لاکھ سے زائد غر یب خاندانوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کر رہے ہیں جبکہ کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غریب خاندانوں کی مدد کیلئے بھی سرور فاﺅنڈیشن اور اخوت فاﺅنڈیشن سمیت پی ڈی این میں شامل 60سے زائد فلاحی تنظیمیں اب تک 11لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو راشن فراہم کر چکی ہے اور آنیوالے دنوں میں بھی غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی کا یہ عمل جا رہی رکھیں گے








