پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 لاہور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ،پولنگ 8 فروری کو ہوگی،الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 لاہور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا، پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔ ای سی پی سے جمعرات کو جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 7 سے 9 جنوری تک امیدواروں کی ابتدائی فہرست 10 جنوری کو جاری کی جائے گی۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے ان کی جانچ پڑتال 14 جنوری تک جبکہ اپیلٹ ٹربیونل …

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 لاہور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا، پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

ای سی پی سے جمعرات کو جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 7 سے 9 جنوری تک امیدواروں کی ابتدائی فہرست 10 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے ان کی جانچ پڑتال 14 جنوری تک جبکہ اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 17 جنوری اور ان پر فیصلے 24 جنوری کو ہوں گے۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 25 جنوری کو جاری ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی 26 جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے۔

امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 27 جنوری کو ہوگی جبکہ اسی روز حتمی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن عرفان شفیع کھوکھر کی وفات سے خالی ہوئی ہے۔

مزید خبریں