پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-289 ڈی جی خان میں ضمنی انتخاب کیلئے انتخابی عملہ تبدیل

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-289 ڈی جی خان میں ضمنی انتخاب کیلئے انتخابی عملہ کی تبدیلی کر دی ا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر ڈی جی خان شکیل احمد کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان محمد عثمان خالد کی جگہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی …

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-289 ڈی جی خان میں ضمنی انتخاب کیلئے انتخابی عملہ کی تبدیلی کر دی ا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر ڈی جی خان شکیل احمد کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان محمد عثمان خالد کی جگہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان شاہد ندیم رانا کی جگہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈی جی خان ناصر مقصود کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ محمد جنید خان اور صادق عدنان کو تیمور عثمان اور محمد جمعہ خان لغار ی جگہ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

مزید خبریں