لاہور۔25ستمبر (اے پی پی):پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور میں جمعرات کو ایک اہم اور معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینارکا موضوع ’’میڈیکل پروفیشن میں اخلاقی اصولوں کی اہمیت‘‘تھا۔ سیمینار سے بطور مہمانِ خصوصی معروف ماہرِ طب پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق وائس چانسلر چلڈرن ہسپتال یونیورسٹی نے میڈیکل ایتھکس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طب کا پیشہ نہ صرف علم اور مہارت کا تقاضا کرتا ہے …
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور میں طب کے شعبہ میں اخلاقی اصولوں کی اہمیت بارےسیمینار

مزید خبریں
لاہور۔25ستمبر (اے پی پی):پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور میں جمعرات کو ایک اہم اور معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینارکا موضوع ’’میڈیکل پروفیشن میں اخلاقی اصولوں کی اہمیت‘‘تھا۔
سیمینار سے بطور مہمانِ خصوصی معروف ماہرِ طب پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق وائس چانسلر چلڈرن ہسپتال یونیورسٹی نے میڈیکل ایتھکس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طب کا پیشہ نہ صرف علم اور مہارت کا تقاضا کرتا ہے بلکہ اس میں اعلیٰ اخلاقی اقدار بھی بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریض کے ساتھ دیانتداری، ہمدردی اور رازداری جیسے اصولوں پر کاربند رہنا ایک اچھے معالج کی پہچان ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر آصف بشیر نے کہا کہ ہم اپنے ادارے میں فیکلٹی،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے علم میں مسلسل اضافہ کرنے کیلئے ایسے مفید اور علمی سیمینارز کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔
یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔سیمینار میں بڑی تعداد میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔








