پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

لاہور۔3جون (اے پی پی):پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت پی آئی ٹی بی ہیومن ریسورس انفارمیشن سسٹم کے ریکروٹمنٹ ماڈیول اور جاب پورٹل کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں نافذ کرے گا۔ اس موقع پر پی آئی ٹی بی چیف فنانشل آفیسر نادیہ ریاض، پی آئی ٹی بی جوائنٹ ڈائریکٹر بزلنکس سید اجلال حسین، …

لاہور۔3جون (اے پی پی):پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت پی آئی ٹی بی ہیومن ریسورس انفارمیشن سسٹم کے ریکروٹمنٹ ماڈیول اور جاب پورٹل کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں نافذ کرے گا۔ اس موقع پر پی آئی ٹی بی چیف فنانشل آفیسر نادیہ ریاض، پی آئی ٹی بی جوائنٹ ڈائریکٹر بزلنکس سید اجلال حسین، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کمشنر (آئی ایس اینڈ ٹی )ذیشان رحمان خٹک، ایگزیکٹو ڈائریکٹرحسیب الدین شیخ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سپورٹ سروسز سمیت دیگر اعلی حکام موجود تھے۔

یہ ڈیجیٹل سلوشن بھرتی کے عمل کو مکمل طور پر آٹومیٹ کرے گا جس سے سسٹم میں شفافیت اور کارکردگی کو فروغ ملے گا۔ یہ سسٹم سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے (ای آر پی) سسٹم کے ساتھ منسلک ہوگا جو ورک فلو کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ مینوئل امور کے خاتمے اور ریئل ٹائم ڈیش بورڈز کے ذریعے موثر فیصلہ سازی کو ممکن بنائے گا۔

اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا ہے کہ پی آئی ٹی بی کا مقصد سرکاری اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت، کارکردگی اور سہولت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی ٹی بی کا ہیومن ریسورس انفارمیشن سسٹم ماڈیول اب وفاقی سطح کے اداروں میں بھی نافد کیا جا رہا ہے جو ہمارے سسٹمز پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید خبریں