پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر راشد مکی انتقال کر گئے

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر راشد مکی گزشتہ روز ملتان میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم نیشنل فٹ بال ریفری محمد سجاد (سجو) کے پھوپھی زاد بھائی تھے اور مرحوم کے مسٹر پنجاب کا اعزاز بھی تھا۔ ان کی وفات پر ملک بھر سے تن ساز تنظیموں کے عہدیداروں، تن سازوں کی کثیر تعداد سمیت بیڈمنٹن کھلاڑی تصدق علی، پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی …

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر راشد مکی گزشتہ روز ملتان میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم نیشنل فٹ بال ریفری محمد سجاد (سجو) کے پھوپھی زاد بھائی تھے اور مرحوم کے مسٹر پنجاب کا اعزاز بھی تھا۔

ان کی وفات پر ملک بھر سے تن ساز تنظیموں کے عہدیداروں، تن سازوں کی کثیر تعداد سمیت بیڈمنٹن کھلاڑی تصدق علی، پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا تنویر احمد نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔