پنجاب بھرمیں ٹریفک حادثات ،11افراد جاں بحق 1395زخمی ہوئے ۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ

لاہور۔5جون (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1234ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 632 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 763معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد …

لاہور۔5جون (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1234ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 632 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 763معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 765 ڈرائیوز، 42کم عمرڈرائیور، 475 مسافراور166پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ241ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت267 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد دوسر ے،ملتان تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1406متاثرین میں 1098مرد اور308خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 209 افراد شاملہیں۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں موٹرسائیکلز،آٹورکشے،کاریں،وین، مسافر بسیں،ٹرک اوردوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔