پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1671 ٹریفک حادثات ، 11افراد جاں بحق1938زخمی

لاہور۔14فروری (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1671 ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق1938زخمی ہوگئے ۔ ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1671ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 858افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1069معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم …

لاہور۔14فروری (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1671 ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق1938زخمی ہوگئے ۔ ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1671ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 858افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1069معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق حادثات میں 1101ڈرائیوز،88کم عمرڈرائیور،610مسافراور227پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ410ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت483متاثرین کے ساتھ پہلے،

فیصل آباد 114حادثات میں 125متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان102حادثات میں 115متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ ٹریفک حادثات کے کل1938متاثرین میں 1519مرد اور419خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات میں 1779موٹرسائیکل،121آٹورکشے،256کاریں،41وین،09مسافر بسیں،38ٹرک اور69دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔