لاہور۔11دسمبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1228ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق1401زخمی ہوئے جبکہ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1228ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 575افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 826معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ …
پنجاب بھرمیں 1228ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق1401زخمی

مزید خبریں
لاہور۔11دسمبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1228ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق1401زخمی ہوئے جبکہ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1228ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 575افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
826معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 807ڈرائیوز،47کم عمرڈرائیور،423مسافر اور177پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ228 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت272متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان 85حادثات میں 90متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد 77حادثات میں 86متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1407متاثرین میں 1138مرد اور269خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 226فراد کی اوسط عمر18سال سے کم769افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ412زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1175موٹرسائیکلز،83آٹورکشے،181 کاریں،37وین،16مسافر بسیں،32ٹرک اور126دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔








