پنجاب بھرمیں 1392ٹریفک حادثات،20افراد جاں بحق، 1586زخمی

پنجاب بھرمیں 1392ٹریفک حادثات میں 20افراد جاں بحق اور1586زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1392ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 700 شدید زخمی افراد کو فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ886معمولی زخمیوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔

لاہور۔23مئی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1392ٹریفک حادثات میں 20افراد جاں بحق اور1586زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1392ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 700 شدید زخمی افراد کو فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ886معمولی زخمیوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔

ریسکیو 1122 صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 914ڈرائیورز،75کم عمرڈرائیور، 512مسافراور180پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ ترجمان کے مطابق 266ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت322متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد105حادثات میں 109متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورملتان 83حادثات میں 96متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

 

مزید خبریں