شیخوپورہ۔ 13 دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے چیئرمین پنجاب ماڈل بازار ملک محمد افضل کھوکھر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ،رکن پنجاب اسمبلی رانا طاہر اقبال کے ہمراہ ماڈل بازار شرقپور شریف کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو ضلع شیخوپورہ میں ماڈل ریڑھی بازاروں اور سہولت بازاروں کے …
پنجاب حکومت عوام کی فلاح بہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے،رانا تنویر حسین

مزید خبریں
شیخوپورہ۔ 13 دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے چیئرمین پنجاب ماڈل بازار ملک محمد افضل کھوکھر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ،رکن پنجاب اسمبلی رانا طاہر اقبال کے ہمراہ ماڈل بازار شرقپور شریف کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو ضلع شیخوپورہ میں ماڈل ریڑھی بازاروں اور سہولت بازاروں کے قیام کے حوالہ سے بریفنگ دی اور بتایا کہ کوٹ عبدالمالک میں ماڈل ریڑھی بازار کے قیام کے بعد، شرقپور شریف میں سہولت بازار کا افتتاح کر دیا ہے، اگلے مرحلہ میں باقی تین تحصیلوں میں میں بھی ان بازاروں کا آغاز کر دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کی ضروریات مدنظر رکھتے ہوئے سہولت بازاروں کا آغاز کیا گیا ہے۔یہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا انقلابی قدم ہے، جس کا بنیادی مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت خوشحال روشن اور مضبوط پاکستان کے قیام کے لئے حاصل وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے،علاقہ کے لوگوں نے سہولت بازار کے قیام پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین،رکن پنجاب اسمبلی رانا طاہر اقبال اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔








