پنجاب حکومت عوا م کی خوشحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے،مومنہ وحید

لاہور۔8اکتوبر (اے پی پی): چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوا م کی ترقی و خوشحالی کے لئے تاریخ ساز فیصلے کرتے ہوئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ نے پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈایکٹ 2010 کی شق 4 ختم کرنے کی منظوری دے دی،جس کے تحت ڈویڑن میں سرکاری اراضی کی نیلامی کے عمل …

لاہور۔8اکتوبر (اے پی پی): چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوا م کی ترقی و خوشحالی کے لئے تاریخ ساز فیصلے کرتے ہوئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ نے پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈایکٹ 2010 کی شق 4 ختم کرنے کی منظوری دے دی،جس کے تحت ڈویڑن میں سرکاری اراضی کی نیلامی کے عمل کو کمشنر سپروائز کریں گےـ پنجاب کابینہ کے حالیہ اجلاس میں عارضی کاشتکاری کی لیز سکیم میں پروپرائٹری رائٹس تفویض کرنے کے لئے پالیسی میں ترمیم کی منظوری دی گئی جس کے تحت کسان31دسمبر تک درخواستیں جمع کرا سکیں گےـ اجلاس میں سموگ کو آفت قرار دینے اورسموگ کو پنجاب کلامیٹز ایکٹ 1958میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ـ انہوں نے کہاکہ کابینہ کے اجلاس میں 16مارچ 2016کوجنوبی پنجاب فاریسٹ کمپنی کو دی گئی اراضی کے حوالے سے جاری ہونے والے گزٹ نوٹیفکیشن کو ڈی نوٹیفائی کرنے اور جنوبی پنجاب فاریسٹ کمپنی کے اثاثوں کی منتقلی کی منظوری بھی دی گئیـ