پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے وفد کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

سیالکوٹ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن (پی ایس آئی سی) کے ایک وفد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کا دورہ کیا۔ وفد میں ڈائریکٹر (پی ای این) خواجہ محمد عمران، ڈائریکٹر سی اینڈ ایم ریحانہ یاسمین اور ریجنل منیجر (پی ایس آئی سی) زاہد صفدر ملک شامل تھے۔اس وفد کے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کے …

سیالکوٹ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن (پی ایس آئی سی) کے ایک وفد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کا دورہ کیا۔ وفد میں ڈائریکٹر (پی ای این) خواجہ محمد عمران، ڈائریکٹر سی اینڈ ایم ریحانہ یاسمین اور ریجنل منیجر (پی ایس آئی سی) زاہد صفدر ملک شامل تھے۔اس وفد کے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کے دورے کا مقصد سیالکوٹ چیمبر کے ممبران کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سود سے پاک قرض کے دوسرے مرحلے کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔

وفد میں آئے معزز مہمانوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے شروع یہ سکیم ایس ایم ای سیکٹر کو سپورٹ کرنے کے لیے ہے جو حکومت پنجاب کا ایک احسن اقدام ہے ،جسے خوب سراہا جا رہا ہے۔ سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد مراد ارشد نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ سیشن کی نظامت خواجہ محمد عمران نے کی اور سیشن کا اختتام ایک دلچسپ سوال و جواب کے ساتھ ہوا، جس کے دوران اراکین نے اسکیم کے مختلف پہلوؤں اور مقامی کاروباریوں کے لیے اس کی سہولت کاری کے عمل پر تبادلہ خیال کیا۔