پنجاب سے سینیٹ کی نشست کیلئے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

لاہور۔15مئی (اے پی پی):پنجاب سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست کیلئے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، 17 مئی کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔پنجاب سے سینیٹ کی پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر29 مئی کو ہونے والے انتخابات کیلئے مجموعی طور پر چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے جمعیت اہل حدیث کے …

لاہور۔15مئی (اے پی پی):پنجاب سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست کیلئے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، 17 مئی کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔پنجاب سے سینیٹ کی پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر29 مئی کو ہونے والے انتخابات کیلئے مجموعی طور پر چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے جمعیت اہل حدیث کے ناظم اعلی حافظ عبدالکریم جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے کرنل اعجاز حسین منہاس،خدیجہ صدیقی ایڈووکیٹ اور مہر عبدالستار نے کاغذات جمع کروائے ۔ریٹرننگ آفیسر صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے کاغذات وصول کئے۔تمام امیدواروں کو17 مئی کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت دیا گیا ہے ۔