بھکر۔ 20 جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ جنرل پاپولیشن ویلفیئر محکمہ صحت و آبادی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اور سی ای او محکمہ صحت و آبادی بھکر ڈاکٹر مظہر عباس خان کی ہداہت پر بسلسلہ عوامی آگاہی مہم پاپولیشن ویلفیئر آفس کی طرف سے پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت 24 جنوری بروز ہفتہ ایک روزہ " ایجوکیشن فیملی میلہ"بمقام چڑیا گھر نزد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھکر منعقد ہوگا۔میلہ …
پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت 24 جنوری کو ایجوکیشن فیملی میلہ چڑیا گھر میں منعقد ہوگا

مزید خبریں
بھکر۔ 20 جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ جنرل پاپولیشن ویلفیئر محکمہ صحت و آبادی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اور سی ای او محکمہ صحت و آبادی بھکر ڈاکٹر مظہر عباس خان کی ہداہت پر بسلسلہ عوامی آگاہی مہم پاپولیشن ویلفیئر آفس کی طرف سے پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت 24 جنوری بروز ہفتہ ایک روزہ ” ایجوکیشن فیملی میلہ”بمقام چڑیا گھر نزد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھکر منعقد ہوگا۔میلہ میں صحت مند بچوں کا مقابلہ، رسہ کشی، میوزیکل چیئر،تھیٹر شو،میوزیکل کنسرٹ، ملی نغمے،علاقائ رقص ، پوسٹر ڈیزائننگ کے مقابلہ جات، میڈیکل کیمپ و ہیلتھ سکریننگ، سٹالز و دیگر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد ہوگا۔
میلے کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوا م الناس خصوصا فیملیز کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل اجاگرکرنا،ماں بچے کی صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر ،ماں بچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے کی اہمیت ،جدید مانع حمل طریقوں اور ادویات کے استعمال بارے آگاہی فراہم کرنا ، کم عمری کی شادی کے نقصانات اور نوزائیدہ بچوں کیلئے ماں کے دودھ کی اہمیت بارے شعوراجاگر کرنا بھی ہے۔
اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مرید اصغر خان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان اعوان کی طرف سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئ ہے۔میلہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔میلہ میں فیملیز کو شرکت کی بھرپور دعوت دی جاتی ہے۔جبکہ شہریوں کی تفریح کیلئے 2 بجے دن میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد ہوگا جس میں مقامی سرائیکی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے








