لاہور۔16فروری (اے پی پی):پنجاب منیجمنٹ سروس آفیسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریبِ حلف برداری پیر کولاہور کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے سربراہ گریڈ 21 کے آفیسر رائے منظور ناصر نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں گریڈ17سے گریڈ 21 تک کے70کے قریب افسران شریک ہوئے ۔ سینئر افسران زاہد سلیم گوندل، فضل الرحمٰن، نوید شہزاد مرزا …
پنجاب منیجمنٹ سروس آفیسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری،سپریم کونسل کے سربراہ رائے منظور ناصر نے حلف لیا

مزید خبریں
لاہور۔16فروری (اے پی پی):پنجاب منیجمنٹ سروس آفیسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریبِ حلف برداری پیر کولاہور کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے سربراہ گریڈ 21 کے آفیسر رائے منظور ناصر نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں گریڈ17سے گریڈ 21 تک کے70کے قریب افسران شریک ہوئے ۔
سینئر افسران زاہد سلیم گوندل، فضل الرحمٰن، نوید شہزاد مرزا ، وقار عظیم، کیپٹن ارشد منظور، ذوالفقار کھرل، بارک اللہ، ماجد اقبال، طارق نیازی، معین احمد اور دیگر نے نو منتخب عہدیداران کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اپنے خطاب میں رائے منظور ناصر نے کہا کہ ہمارے تمام افسران بہت ہی با صلاحیت ہیں وہ اپنے حقوق کےلئےجدوجہد کو تیز کریں۔
نو منتخب صدر قمر زمان قیصرانی نے بتایا کہ اس وقت صوبے میں پنجاب منیجمنٹ سروس کے کل 331 افسران اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور سب کے سب اعلیٰ مناصب پہ فائز ہیں، مثال کے طور پر 83 سیکرٹریز اور سپیشل سیکرٹریز میں سے صرف 19 پر پی ایم ایس افسران تعینات ہیں اور 37 ڈپٹی کمشنرز میں سے صرف 13 اضلاع میں پی ایم ایس افسران کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ پی ایم ایس ون سے پی ایم ایس سیون تک صرف گریڈ 18 میں پی ایم ایس کے 305 افسران تعینات ہیں جن کو ترقیوں میں تاخیر کا سامنا ہے۔ اس موقع پر اعلیٰ حکام سے اپیل کی گئی کہ وہ پی ایم ایس افسران کے پروموشن بورڈ کا اجلاس بلائیں تاکہ ترقی کے منتظر افسران کے مسائل حل ہو سکیں ۔








