پنجاب میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی کے تقررو تبادلے وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر کیے گئے ، ان تبادلوں کو سراہا جارہا ہے ، ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی کے تقررو تبادلے وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر کیے گئے اور پنجاب میں بیوروکریسی کے ان تبادلوں کو سراہا جارہا ہے ۔معاون خصوصی نے ''اے پی پی ''کو انٹر ویو دیتے ہوئے بتایاکہ دس،دس سال سے قابل افسران جو سائیڈ لائن …

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی کے تقررو تبادلے وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر کیے گئے اور پنجاب میں بیوروکریسی کے ان تبادلوں کو سراہا جارہا ہے ۔معاون خصوصی نے ”اے پی پی ”کو انٹر ویو دیتے ہوئے بتایاکہ دس،دس سال سے قابل افسران جو سائیڈ لائن کیے گئے تھے بشمول آئی جی پنجاب، انہیں میرٹ پر اہم ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ۔بیوروکریسی کے تعاون نہ کرنے کے سوال پر انہوں جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بیوروکریسی میں ایسے افسران جو کرپشن میں ملوث ہوتے ان کا ٹرائل ہوتا اور انہیں جیلوں میں بھجوایاجاتا تھا لیکن اب ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے گا کہ جو افسران جائز کام میں بھی رکاوٹ ڈالتے ہیں ان کا بھی احتساب کیا جائے گا۔