پنجاب میں پتنگ بازی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

لاہور۔1جنوری (اے پی پی):محکمہ داخلہ نے پتنگ بازی کی ممانعت کے قانون پر عملدرآمد کیلئے پنجاب بھر میں ہدایات جاری کیں، حکومتِ پنجاب نے بعض علاقوں میں غیر قانونی پتنگ بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، صوبہ بھر میں کائٹ فلائنگ ریگولیشنز بل2025 کے تحت پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے۔ صوبائی کابینہ نے قانون کے مطابق صرف6 ،7 اور 8فروری2026 کو لاہور میں محدود پیمانے پر بسنت کی …

لاہور۔1جنوری (اے پی پی):محکمہ داخلہ نے پتنگ بازی کی ممانعت کے قانون پر عملدرآمد کیلئے پنجاب بھر میں ہدایات جاری کیں، حکومتِ پنجاب نے بعض علاقوں میں غیر قانونی پتنگ بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، صوبہ بھر میں کائٹ فلائنگ ریگولیشنز بل2025 کے تحت پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے۔ صوبائی کابینہ نے قانون کے مطابق صرف6 ،7 اور 8فروری2026 کو لاہور میں محدود پیمانے پر بسنت کی اجازت دی ہے ۔پتنگ بازی انسانی جانوں کیلئے سنگین خطرہ ہے جس کے باعث راہگیروں کے زخمی ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے جو تشویشناک ہیں انسانی جانوں کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ جشن بہاراں کے دوران ثقافتی سرگرمی کے طور پر محفوظ بسنت کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید خبریں