پنجاب پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے مزید فنڈز جاری ، ترجمان

لاہور۔6جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس فورس اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے پولیس ملازمین، ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 27 لاکھ 35 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے، ترجمان کے مطابق کانسٹیبل ممتاز علی کو بیٹے کے سماعت کے علاج کیلئے7 لاکھ55 ہزار ،آفس سپرنٹنڈنٹ محمد ارشد …

لاہور۔6جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس فورس اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے پولیس ملازمین، ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 27 لاکھ 35 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے، ترجمان کے مطابق کانسٹیبل ممتاز علی کو بیٹے کے سماعت کے علاج کیلئے7 لاکھ55 ہزار ،آفس سپرنٹنڈنٹ محمد ارشد کو بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ ،اے ایس آئی طارق محمود کو بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے2 لاکھ30 ہزار ، غازی انسپکٹر محمد اعجاز دماغی سرجری کیلئے2 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے،

کانسٹیبلز عبدالنافع، عامر ارشاد، عطا الرحمن کو علاج معالجے کیلئے، ریٹائرڈ ڈی ایس پی سبطین بخاری، لیڈی انسپکٹر نسرین اختر، ڈرائیور کانسٹیبل فیض احمد کو علاج معالجے کیلئے ،غآزی سب انسپکٹر محمد سرفراز، کانسٹیبلز امتیاز احمد، شہزاد احمد کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، ہیڈ کانسٹیبل قمرالدین، جونیئر پٹرولنگ آفیسر عبدالحنان، ڈرائیور کانسٹیبل مظہر حسین کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر اڑھائی لاکھ ، لیڈی کانسٹیبل ثمینہ ناز، مرحوم سینڑی ورکر آصف اقبال کی بیوہ کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے فنڈز جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرا کی منظوری دی۔