پنجاب پولیس کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر میں شہدا کے اہل خانہ میں عیدتحائف تقسیم

لاہور۔19مارچ (اے پی پی):پنجاب پولیس کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر میں شہدا کے اہل خانہ میں عیدتحائف تقسیم کیے گئے ۔ترجمان کے مطابق شہدا کے گھروں میں عید تحائف پہنچائے گئے جبکہ سینئر افسران نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر افسران نے پھول اور مٹھائی پیش کی اور آئی جی پنجاب کی جانب سے عید مبارک کا پیغام بھی پہنچایا۔ ترجمان کے مطابق …

لاہور۔19مارچ (اے پی پی):پنجاب پولیس کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر میں شہدا کے اہل خانہ میں عیدتحائف تقسیم کیے گئے ۔ترجمان کے مطابق شہدا کے گھروں میں عید تحائف پہنچائے گئے جبکہ سینئر افسران نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر افسران نے پھول اور مٹھائی پیش کی اور آئی جی پنجاب کی جانب سے عید مبارک کا پیغام بھی پہنچایا۔ ترجمان کے مطابق سینئر افسران نے شہدا پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہر خوشی اور غم میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔آئی جی پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک و قوم اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر جوان ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔