لاہور۔8جنوری (اے پی پی):پنجاب پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد عمران کے اہلخانہ کو ایک کروڑ35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید کے اہلخانہ کو رحیم یار خان کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر دیا گیا۔آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے فنڈز جاری کئے۔شہید کانسٹیبل نے 2024 میں کچہ کے علاقہ میں ڈاکوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش …
پنجاب پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد عمران کے اہلخانہ کو ایک کروڑ35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا

مزید خبریں
لاہور۔8جنوری (اے پی پی):پنجاب پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد عمران کے اہلخانہ کو ایک کروڑ35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید کے اہلخانہ کو رحیم یار خان کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر دیا گیا۔آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے فنڈز جاری کئے۔شہید کانسٹیبل نے 2024 میں کچہ کے علاقہ میں ڈاکوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیاتھا۔ آئی جی پنجاب نے شہید کانسٹیبل کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ محمد عمران نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔








