پنجاب پولیس کے 24 گھنٹوں کے دوران242 سرچ آپریشنز ، 7370 افراد سے پوچھ گچھ

لاہور۔16فروری (اے پی پی):پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران242 سرچ آپریشنز کیے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سرچ آپریشنز کے دوران7 ہزار370 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ12 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال16 ہزار440 سرچ آپریشنز کیے جا چکے ہیں جن کے دوران6 لاکھ88 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ …

لاہور۔16فروری (اے پی پی):پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران242 سرچ آپریشنز کیے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سرچ آپریشنز کے دوران7 ہزار370 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ12 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال16 ہزار440 سرچ آپریشنز کیے جا چکے ہیں جن کے دوران6 لاکھ88 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور1951 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے34 رائفلیں، 375 پسٹل اور58 بندوقیں برآمد کی گئیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر کا محاسبہ کرنے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔