پنجاب کی 37 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

لاہور۔24جولائی (اے پی پی):پنجاب کی 37 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ حلف گورنر پنجا ب محمد بلیغ الرحمان نے لیا۔حلف برداری کی تقریب اتوار کی رات گورنر ہائوس لاہور میں ہوئی۔حلف اٹھانے والوں میں رانا محمد اقبال خان،مہر اعجاز احمد اچلانہ،خان صدیق خان بلوچ،کاظم پیرزادہ،ملک محمد ندیم کامران،چوہدری شفیق،یاور زمان،کرنل(ر) ایوب گادھی،چوہدری محمد اقبال گجر،منشااللہ بٹ،تنویر اسلام،جہانگیر خانزادہ،رانا مشہود احمد خان،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان،

خواجہ عمران نذیر،بلال یسین،ملک سیف الملوک کھوکھر،فدا حسین وٹو،رانا اعجاز نون،عظمیٰ زاہد بخاری،خلیل طاہر سندھو،غلام قاسم ہنجرا،کرنل رانا محمد طارق،ظہیر اقبال چنڑ،ذیشان رفیق،ثانیہ عاشق،سید حسن مرتضی،سید علی حیدر گیلانی،بلال اصغر وڑائچ،قاسم عباس لنگاہ،ملک اسد کھوکھر،احمد علی اولکھ،سبطین بخاری،صباصادق،اشرف انصاری،عمران خالد بٹ اور رانا لیاقت شامل ہیں۔اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پنجاب اور اتحادی جماعتوں کے رہنما اور کارکنان موجود تھے۔کارکنان نے حلف کے بعد شیر شیر اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے۔