پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ، ترجمان پی ڈی ایم اے

لاہور۔6ستمبر (اے پی پی):پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔ اسی طرح نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی …

لاہور۔6ستمبر (اے پی پی):پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔ اسی طرح نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 6 سے 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان کے رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیوسٹاک کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا 10واں اسپیل 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاوں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیرو تفریح سے گریز کریں، جبکہ آندھی و طوفان کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر نہ کریں۔ ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔