آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش اوکاڑہ میں50 ملی میٹر سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی،اسی طرح فیصل آباد 49، جوہرآباد 23،اٹک 20، ڈیرہ غازی خان 19، راولپنڈی17،چکوال 10،منگلا8 اور جہلم میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ …
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش کا امکان ، گزشتہ روزسب زیادہ بارش اوکاڑہ میں ریکارڈ ہوئی،ترجمان پی ڈی ایم اے

مزید خبریں
لاہور۔16ستمبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش اوکاڑہ میں50 ملی میٹر سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی،اسی طرح فیصل آباد 49، جوہرآباد 23،اٹک 20، ڈیرہ غازی خان 19، راولپنڈی17،چکوال 10،منگلا8 اور جہلم میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کوٹ ادو،گوجرانولہ، مری، بہاوالدین، راجن پور، ساہیوال، قصور اور سرگودھا میں بھی ٹریس بارش ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی بیشتر اضلاع مری، گلیات، جہلم، راولپنڈی، اٹک، چکوال، چنیوٹ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات اور نارووال ،لاہور، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ملتان، بھکر، نورپورتھل، لیہ ،تونسہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، بہاولپور اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ بڑے شہروں میں بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے پیش نظر انتظامیہ پیشگی الرٹ رہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں،بوسیدہ اور کچے مکانات میں ہرگز رہائش نہ رکھیں۔
ڈی جی سیف انور جپہ نے کہا کہ مون سون سیزن میں کچے اور بوسیدہ مکانات گرنے سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔شہری آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں،آسمانی بجلی سے بچاو کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔انہوں نے والدین سے کہا کہ بچوں کا خاص خیال رکھیں ،انہیں نشیبی علاقوں میں پانی اور بجلی تاروں و کھمبوں کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔ڈی جی سیف انور جپہ نے کہا کہ عوام بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔







