لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہے اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے جاری بیان میں بتایا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں واضح کمی ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر پانی کا بہائو 24 …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

مزید خبریں
لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہے اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے جاری بیان میں بتایا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں واضح کمی ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر پانی کا بہائو 24 ہزار کیوسک ہے۔دریائے ستلج میں تمام مقامات پر پانی کا بہا ئونارمل ہو چکا ہے ،اسی طرح دریائے ستلج میں تقریبا 2 ماہ تک درمیانے سے اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار رہی۔انہوں نے کہا کہ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہائو40 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے ستلج سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہائو 55 ہزار کیوسک ،دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کا بہا ئو33 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہا ئو31 ہزار کیوسک،ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہائو 17 ہزار کیوسک ،پنجند کے مقام پر پانی کا بہا ئو80 ہزار کیوسک ،دریائے راوی جسڑ کے مقام پر پانی کا بہا ئو5 ہزار کیوسک ،دریائے راوی شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہا ئو5 ہزار کیوسک ،بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہا ئو27 ہزار کیوسک ،دریائے راوی ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہائو 22 ہزار کیوسک ہے۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی رود کوئیوں میں بہا ئونہیں ہے۔








