پنجاب کے دریاوں میں پانی کا بہاو معمول کےمطابق ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے

پنجاب کے دریاوں میں پانی کا بہاو معمول کےمطابق ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے

لاہور۔11ستمبر (اے پی پی):پنجاب کے تمام دریاوں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ،چناب،جہلم راوی اور ستلج میں پانی کا بہاو نارمل سطح پر ہے۔

انہوں نےبتایا کہ ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں، نالہ ڈیگ اور دوسرے نالوں میں بھی پانی کا بہا ونارمل سطح پر ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 78 فیصد بھر چکا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ موسم برسات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں،دریاوں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں۔