پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج و رینجرز نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریلیف آپریشنز کو تیز کر دیا،عوام کا خراج تحسین

راولپنڈی۔11ستمبر (اے پی پی):پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں پاک فوج اور رینجرز نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریلیف آپریشنز کو مزید تیز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج دن رات سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں پیش پیش ہے، امدادی سامان، راشن اور ضروریات زندگی کی اشیا تقسیم کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ پاک فوج کی …

راولپنڈی۔11ستمبر (اے پی پی):پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں پاک فوج اور رینجرز نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریلیف آپریشنز کو مزید تیز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج دن رات سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں پیش پیش ہے، امدادی سامان، راشن اور ضروریات زندگی کی اشیا تقسیم کی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپس میں متاثرین کو مفت طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ عوام کی جانب سے پاک فوج کی ان خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ آزمائش کی اس گھڑی میں پاک فوج اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔