اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):پنجاب کے فرحان علی نے اسلام آباد کے دانیال شہزاد کو چار-صفر سے ہرا کر تیسری قومی جونیئر انڈر 17 چیمپئن شپ جیت لی۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جہانگیر خان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجاب کے فرحان علی نے اسلام آباد کے دانیال شہزاد کے خلاف چار-صفر فریم میں کامیابی حاصل کی، ان کی جیت کا …
پنجاب کے فرحان علی نے تیسری جونیئر انڈر 17 نیشنل سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):پنجاب کے فرحان علی نے اسلام آباد کے دانیال شہزاد کو چار-صفر سے ہرا کر تیسری قومی جونیئر انڈر 17 چیمپئن شپ جیت لی۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جہانگیر خان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجاب کے فرحان علی نے اسلام آباد کے دانیال شہزاد کے خلاف چار-صفر فریم میں کامیابی حاصل کی، ان کی جیت کا سکور 21-65، 11-71، 33-79 اور 40-59 رہا۔
اعزازی سیکرٹری پی بی ایس اے نوید کپاڈیہ کے مطابق قبل ازیں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں فرحان علی نے پنجاب کے موسیٰ تنویر کو چار-ایک سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کی جیت کا سکور ان کے حق میں 10-67، 77-45، 43-82، 49-62 اور 01-59 رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد کے دانیال شہزاد نے پنجاب کے ایم کاسان کو چار-دو سے شکست دی، دانیال کی جیت کا سکور 30-67، 70-35، 64-31، 48-61، 37-54 اور 45-70 رہا۔ نیشنل جونیئر انڈر 21 چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی۔








