پندرہ اکتوبر تک ڈیجیٹل اردو لغت ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا جائے گا، عرفان صدیقی

کراچی ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ اور چیئرمین قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں رواں سال 15اکتوبر تک ڈیجیٹل اردو لغت ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا جائے،اس حوالے سے متعلقہ شعبوں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،ساونڈ ڈکشنری جلد متعارف کرادی جائے گی، جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے …

کراچی ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ اور چیئرمین قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں رواں سال 15اکتوبر تک ڈیجیٹل اردو لغت ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا جائے،اس حوالے سے متعلقہ شعبوں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،ساونڈ ڈکشنری جلد متعارف کرادی جائے گی، جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے کتب بینی کے رحجان میں کمی آئی ہے مگر یہ بات درست نہیں کہ کتاب پڑھی نہیں جا رہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اردو لغت بورڈ میں اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ اجلاس میں اردو لغت بورڈ کو درپیش مسائل اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تاکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں مشاروت کی گئی ہمارے جن منصوبوں کے لئے بجٹ دستیاب نہیں ان کے لئے کیا قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اردو لغت بورڈ نے کچھ عرصہ قبل اردو لغت کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کیا تھاجس کے زریعے 22 ہزار صفحات پر مشتمل ویب سائٹ پر 2 لاکھ 64 ہزار الفاظ کو ان کے معنی کے ساتھ ڈیجیٹل کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply