محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بدھ کی رات اور 20 اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، مردان، صوابی،پشاور،نوشہرہ،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کےنشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔اس دوران کشمیر ،مری، گلیات ، اسلام آباد/راولپنڈی کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے،
بدھ کی رات اور 20 اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بدھ کی رات اور 20 اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، مردان، صوابی،پشاور،نوشہرہ،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کےنشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔اس دوران کشمیر ،مری، گلیات ، اسلام آباد/راولپنڈی کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے،
خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، مغربی ہوائوں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ کل (جمعرات کو) اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی/وسطی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،اسلام آبادمیں اکثر مقامات پر جبکہ خطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوااور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: راولپنڈی (کچہری 147، شمس آباد 127، پیروَدھائی 123، نیو کٹاریاں 121، گوالمنڈی 115)، اسلام آباد (بوکرا 104، گولڑہ 100، زیرو پوائنٹ 99،
سیدپور 95،ایئرپورٹ 02)، جہلم 65، لاہور (ایئرپورٹ 55)، گوجرانوالہ 39، نارووال 36، منڈی بہائوالدین 30، گجرات 23، اٹک 09، سیالکوٹ (سٹی 08،ایئرپورٹ 02)، مری 08، خیبر پختونخوا: تخت بھائی 22، پاراچنار 04، بالاکوٹ 03 اور مالم جبہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 46،دالبندین45،سبی دادو اور چلاس میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








