اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وچئیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل )ر( عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹو یٹ میں کہا ہے کہ ساڑھے تین ارب ڈالر کے پن بجلی کے منصوبوں پر بھی کام جلد شروع کر دیا جائے گا،سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کام بھر پور طریقے سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند گمراہ کن عناصر …
پن بجلی کے ساڑھے تین ارب ڈالر لاگت کے منصوبوں پر بھی کام جلد شروع کر دیا جائے گا، سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کام بھر پور طریقے سے جاری ہے،جنرل )ر( عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وچئیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل )ر( عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹو یٹ میں کہا ہے کہ ساڑھے تین ارب ڈالر کے پن بجلی کے منصوبوں پر بھی کام جلد شروع کر دیا جائے گا،سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کام بھر پور طریقے سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند گمراہ کن عناصر سی پیک منصوبوں میں سست روی کا غلط تاثر دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 7 ارب20 کروڑ ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے پر کام جاری ہے۔








