پورٹس اور شپنگ قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، میر حاصل خان بزنجو

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سمندری امور میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ پورٹس اور شپنگ قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے گوادر بندرگاہ کو اہمیت دی کیونکہ وہ سمندر کے ذریعے دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کرنے پر توجہ …

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سمندری امور میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ پورٹس اور شپنگ قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے گوادر بندرگاہ کو اہمیت دی کیونکہ وہ سمندر کے ذریعے دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک ائیر لائینز کی بجائے سمندر کے ذریعے تجارت کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ سستی بھی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاءکا مواصلاتی ٹرمینل (سیکٹ) ملک میں ایک اہم ٹرمینل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پر قدرتی گیس (ایل این جی) کے ٹرمینل قائم کیے گئے ہیں جو ملکی لوڈ شیڈنگ کی کمی میں مدد کر رہے ہیں۔

مزید خبریں