پورٹو ریکو۔3مارچ (اے پی پی):پروفیشنل گالفرز ایسوسی ایشن آف امریکا(پی جی اے)کے زیر اہتمام پورٹو ریکو اوپن گالف ٹورنامنٹ 5مارچ سے پورٹو ریکو میں شروع ہوگا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 2008 میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے …
پورٹو ریکو اوپن گالف ٹورنامنٹ5مارچ سے شروع ہوگا

مزید خبریں
پورٹو ریکو۔3مارچ (اے پی پی):پروفیشنل گالفرز ایسوسی ایشن آف امریکا(پی جی اے)کے زیر اہتمام پورٹو ریکو اوپن گالف ٹورنامنٹ 5مارچ سے پورٹو ریکو میں شروع ہوگا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔
یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 2008 میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی جی اے ایونٹ میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے گالفر کارل ولپس اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔
ٹورنامنٹ کے لئے 40 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔5مارچ سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 8 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔








