اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ناصر بٹ نےکہا ہے کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، بلوچستان کے عوام دہشت گردوں سے نفرت کرتے ہیں ، وہ امن و ترقی کے خواہاں ہیں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک بہت بڑا قومی مسئلہ ہے جس کا مکمل قلع قمع ہونا چاہئے۔ …
پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، بلوچستان کے عوام دہشت گردوں سے نفرت کرتے ہیں ، وہ امن و ترقی کے خواہاں ہیں، سینیٹر ناصر بٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ناصر بٹ نےکہا ہے کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، بلوچستان کے عوام دہشت گردوں سے نفرت کرتے ہیں ، وہ امن و ترقی کے خواہاں ہیں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک بہت بڑا قومی مسئلہ ہے جس کا مکمل قلع قمع ہونا چاہئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں جہاں دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں میں اب عورتوں اور بچوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ان کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بھی دہشت گردوں سے نفرت کرتے ہیں اور امن و ترقی کے خواہاں ہیں، ہماری مسلح افواج دہشت گردوں کو بھرپور جواب دے رہی ہیں ، وہ ملک کے دفاع کے لئے ہر محاذ پر مستعد ہیں۔سینیٹر ناصر بٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں جہاں کہیں بھی دہشت گردی ہوگی پوری قوم متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرے گی ،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔







