پوری قوم نواز شریف کے بیانیہ سے متفق ہے، پارٹی نے انہیں ہر قسم کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے،وفاقی وزیر چوہدری جعفر اقبال

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ پوری قوم نواز شریف کے بیانیہ سے متفق ہے اور پارٹی نے انہیں اختیار دیا ہے کہ وہ ہر قسم کا فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ پوری قوم نواز شریف کے بیانیہ سے متفق ہے اور پارٹی نے انہیں اختیار دیا ہے کہ وہ ہر قسم کا فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مرکزی پنجاب سمیت ملک بھر میں اکثریت مسلم لیگ کے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، قوم نے ان کے بیانیہ پر لبیک کہتے ہوئے پوری طرح متفق ہونے کا اعلان کر دیا ہے، جہاں جہاں نواز شریف عوام سے مخاطب ہو رہے ہیں، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ان کا استقبال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔