پولیس کا چمکنی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن، متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا

141
ایبٹ آباد پولیس کی کارروائیاں، 2 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، 1361 گرام چرس برآمد

پشاور۔ 03 جنوری (اے پی پی):اے ایس پی چمکنی طلال احمد شاہ کی قیادت میں چمکنی کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران متعدد مشکوک و دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا۔

اے ایس پی چمکنی طلال احمد شاہ کی قیادت میں چمکنی کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیے گئے جس میں سکیورٹی اہلکارروں کے علاوہ سی ٹی ڈی، سنیفر ڈاگ، لیڈیز پولیس اور دیگر یونٹس کے اہلکارروں نے حصہ لیا۔

تھانہ چمکنی کی حدود میں کالا منڈی اور دیگر مختلف علاقوں میں گلی گلی ٹارگٹڈ آپریشن کرکے جرائم پیشہ، غیر رجسٹرڈ کرایہ دارروں اور مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کر لیے گئے۔واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔